بزدار حکومت کورونا سے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے سب سے آگے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم

 
0
184

لاہور 05 جون 2021 (ٹی این ایس): بزدار حکومت کورونا سے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے سب سے آگے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 677 کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم ہر ضلع میں مرکزی ویکسینیشن سنٹر 24گھنٹے فعال لاہورسمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسینیشن سینٹرز کی تعدادمیں اضافہ کیاگیاہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن سنٹرز پر شہریوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پنجاب میں ایک لاکھ68ہزار 7سو شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے- مجموعی طورپر پنجاب میں تقریباً 46لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے- کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔ شہری ویکسین لگوانے میں سستی نہ کریں۔ پاکستان میں لگائی جانے والی ویکسین عالمی ادارہ صحت او رقومی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے منظور شدہ او رمکمل محفوظ ہے۔ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل جاری رکھیں۔ اپنے اور اپنے پیاروں کو کورونا سے بچانے کے لئے ماسک لازمی پہنیں۔ متعلقہ ادارے اور محکمے حکومتی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔