عالمی یوم ماحولیات پر شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے ایڈمنسٹریٹر و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے منفرد مہم کا آغاز کر دیا

 
0
146

اسلام آباد 05 جون 2021 (ٹی این ایس): عالمی یوم ماحولیات پر شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے ایڈمنسٹریٹر و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے منفرد مہم کا آغاز کر دیا

عالمی یوم ماحولیات پر شجر کاری کو فروغ دینے کیلئے ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی نے ایک شہری کو پودا تحفے میں دیکر مہم کا آغاز کیا

عوام اپنے خاندان،عزیر و اقارب،دوستوں اور جاننے والوں کو گھروں،دفاتر اور لان کیلئے پودے تحفے میں دیں تاکہ شجر کاری کو فروغ حاصل ہو سکے

شجر کاری کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات اپنا اپنا کردار ادا کریں تب ہی ملک کا مستقبل سنور سکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس ٹی سیدہ شفق ہاشمی

ماحول دوست ہونے کا سب سے بہترین طریقہ اپنے جاننے والوں اور عزیر و اقارب اور دوستوں کو پودے تحفے میں دینا ہے۔سیدہ شفق ہاشمی

پاکستان دنیا ہے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم قوم کا مستقبل سنوارنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی

شہری تعاون کے بغیر کسی بھی شجر کاری مہم کے سو فیصد نتائج نہیں حاصل کیئے جا سکتے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے منفرد مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد

وفاقی ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران اور اہلکار بھی عالمی یوم ماحولیات پر اس مہم میں شریک ہیں۔ایڈمنسٹریٹر و ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی

عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ عالمی یوم ماحولیات پر اپنے خاندان،دوستوں اور جاننے والوں کو ایک پودا تحفے میں دیکر ماحول دوست ہونے کا ثبوت ہیں۔سیدہ شفق ہاشمی

شہری تحفے میں پودا دیکر سوشل میڈیا پر ایک تصویر ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں میں شجر کاری کی اہمیت اجاگر ہو اور ایک نئی ماحول دوست روایت پروان چڑھ سکے۔سیدہ شفق ہاشمی