قاسم خان سوری سپیکر قومی اسمبلی کی عدم موجودگی میں قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیںگے

 
0
368

اسلام آباد ستمبر 23 (ٹی این ایس): ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سپیکر کی عدم موجودگی میں قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیںگے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئین کے آرٹیکل 53(3)کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی یوریشیاء سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے پانچ روزہ دورے پر قزاقستان روانہ ہوگئے ہیں۔ ان کی وطن واپسی تک ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری قائم مقام سپیکر کے فرائض سر انجام دیںگے۔