ماڈل ٹاؤن گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم جمیل گرفتار، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری، مالمسروقہ 90 کاٹن موبل آئل اور دیگر سامان برآمد

 
0
386

ہری پور 18 جون 2021 (ٹی این ایس): تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود ماڈل ٹاؤن گھر میں چوری کی واردات کا واقع رونما ہوا۔ واردات میں موبل آئل 90 کاٹن اور دیگر سامان مسروقہ ہوا۔ مدعی اختر نواز کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خانپور ابرار خان، ایس ایچ او تھانہ کوٹ ارشد خان اور دیگر تفتیشی افسران کو واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ اور انچارج انوسٹی گیشن تھانہ کوٹ انسپکٹر منیر خان نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کے لئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے ذرائعے سے معلومات پر ملزم جمیل احمد ولد سلطان سکنہ محلہ عیدگاہ پنیاں کو گرفتار کیا۔ جس نے دوران انٹاروگیشن دیگر ساتھیوں کے چوری کی واردات کا انکشاف کیا اور ملزم جمیل کی نشاندہی پر مالمسروقہ بھی برآمد کرلیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہے۔ جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔