محمد عاصم کھچی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات

 
0
299

اسلام آباد 18 جون 2021 (ٹی این ایس): وزارت اطلاعات و نشریات کے گریڈ 20 کے سینیئر آفیسر محمد عاصم کھچی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات اور ان کو ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ کی اضافی زمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں تفصیلات کے مطابق محمد عاصم کھچی کا شمار اطلاعات و نشریات کے ایماندار ترین اور قابل افسران میں ہوتا ہے اس سے پہلے بھی مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، محمد عاصم کھچی اس سے قبل سائبر ونگ،اے بی سی ایڈورٹائزمنٹ وزیراعظم ہاؤس ،پیمرا،ای پی ونگ ،کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہوم پبلسٹی جیسے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاؤہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے بی سی اور سائبر ونگ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی فرائض انجام دیتے رہے اور اب ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدوں پر تعینات کیے گئے ہیں اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدوں پر ،خواجہ اعجاز سرور ،سلیم گل شیخ اشفاق گوندل ،اور انور محمود جیسے افسران تعینات رہے جو کہ بعد میں سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں پر بھی فائز رہے

گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کے ھیڈ افس اسلام اباد پہنچنے پر ریڈیو پاکستان یونین کے عہدیداران اور سئینیر افسران نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر ڈی جی ریڈیو محمد عاصم کھچی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔۔ان کے تعاون سے ریڈیو پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور ریڈیو پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔موجودہ دور براڈ کاسٹنگ کا دور ہے اور ریڈیو پاکستان پاکستان کی آواز بن کر دنیا میں ابھرے گا اس کے لئے ہم سب کو مل جل کر سخت محنت کرنا ہو گی انہوں نے پہلے روز ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور کام کے حوالے سے بریفننگ لی۔