30سال دیار غیر میں گزارنے کے بعد عمر بھر کی کمائی ساتھ لے کر پاکستان آنے والا شہری اداروں کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہوگیا

 
0
197

اسلام آباد 18 جون 2021 ( ٹی این ایس): 30سال دیار غیر میں گزارنے کے بعد عمر بھر کی کمائی ساتھ لے کر پاکستان آنے والا شہری اداروں کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہوگیا معاملہ سینٹ کی داخلہ کمیٹی میں پہنچ گیا’ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے رو پڑا’ کمیٹی نے متعلقہ ادارے کو رپورٹ تیار کرنے کے لئے14دن کا وقت دیدیا تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں حکومتی ادارے کے خلاف نجی مال کے مالک کے درخواست پر بحث کے دوران صفا مال کے مالک رانا عبدالقیوم نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیس سال تک دیار غیر میں محنت مزدوری کرنے کے بعد پاکستان واپس آیا اور 30سال کی کمائی پاکستان میں انوسٹ اور تمام قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد صفا مال بنایا انہوں نے مزید کہا کہ2009میں نیلامی کے دوران جگہ خریدکر تمام منظوریاں حاصل کرنے اور قانونی ضابطے پورے کرنے کے بعد الصفاء مال کی تعمیر شروع کی لیکن2014سے لے کر اب تک متعلقہ ادارے کے افسران مسلسل مجھے ذلیل وخوار کر رہے ہیں’ اورسیز پاکستانی شہری اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے روپڑا اس کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ ادارے کی وجہ سے مالی طور پر تباہ وبرباد ہوگیا ہوں خدا کے لئے میری مدد کریں’ رانا عبدالقیوم کے بیان پر قائمہ کمیٹی نے متعلقہ ادارے کے حکام سے پوچھا کہ جب منطوری آپ کے لوگوں نے دی ہے تو بلا وجہ شہری کو پریشان کیوں کیا جارہا ہے کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ محکمے کے افسران سے پوچھ گچھ کریں کہ انہوں نے ہائی رائز بلڈنگ کی منظوری کیسے دی ہے کمیٹی ممبران کے سوالات پر متعلقہ ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کسی بھی جگہ کو سیل کرنے کا اختیار ہے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکام کی درخواست رپورٹ تیار کرنے کے لئے14دن کا وقت دے دیا-