وفاقی دارالحکومت اسلام آباد یونین کونسل 45 حلقہ NA54 ترقیاتی کاموں کا تیزی سے آغاز کر دیا گیا

 
0
133

اسلام آباد 19 جون 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد یونین کونسل 45 حلقہ NA54 ترقیاتی کاموں کا تیزی سے آغاز یونین کونسل 45 سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے جنرل کونسلر ملک نعیم کی زیر نگرانی
جدید ترین دور میں بھی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم تھی
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صدر اسلام آباد اور ترجمان حکومت پنجاب عامر مغل یونین کونسل 45 کے رہائشی ہیں مرکزی قائد ہونے کے ساتھ ساتھ عامر مغل اور ان کی ٹیم ایک نظریاتی کارکنان پرمشتمل ہے عامر مغل اور جنرل کونسلر ملک نعیم اور ان کی ٹیم کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ترجیحی بنیادوں پر ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر مغل کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے اصلاحات کی جانب قدم بڑھانے کی کوششیں بھی کی اور 2019 میں صحت، نوجوانوں اور نادار افراد کے لیے متعدد پروگرامز بھی شروع کیے، جو ہوسکتا ہے مستقبل میں عوام کے لیے فائدے مند ثابت ہوں۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی معاشی صورت حال ایسی نہیں کہ معاملات پلک جھپکتے ہی ٹھیک ہوجائیں لیکن حکومتوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کریں اور عوام آسانیاں فراہم کریں۔بروقت اور فوری طور پر یونین کونسل کے اندر بنیادی سہولیات مہیا کریں گے جو مشکل ضرور ہیں لیکن انہیں اپنے عزم سے اس کو عملی جامہ پہنانا پڑے گا وگرنہ عوام دیگر حکومتوں کی طرح انہیں بھی اگلے انتخابات میں مشکلات سے دوچار کردیں گے۔کونسلر ملک نہیں ان کا کہنا تھا پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ دنیا کے زیادہ وسائل رکھنے والے ممالک میں پاکستان شامل ہے تو ایسے میں ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کی معاشی قسمت کو بدل دیں اور زندگی کے ہر شعبے میں خوشحالی لاکر اصلاحات کے اپنے دعووں کو درست ثابت کریں جس کے لیے ابھی ان کے پاس مزید ساڑھے سال ہیں اور تیزی سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنا ان کی بہترین حکمت عملی اور بہترین ٹیم بطور پریکٹیکل بطور ثبوت عوام کے سامنے ہیں سوئی گیس بجلی گلیوں کا پختہ ہونا اور صحت کارڈ مہیا کرنا آج کے دور کی بنیادی ضروریات ہیں عامر مغل مرکزی رہنما پی ٹی آئی اور ان کی ٹیم کی بدولت یونین کونسل 45 کو بروقت یہ سہولیات نصیب ہوئی۔UC45 کی عوام نے کہا جنرل کونسلر ملک نعیم کی رات دن کی محنت اور مسلسل کاوشوں سے تیزی سے گلیوں کا پختہ ہونا اور سوئی گیس کا گھر تک پہنچنا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ اپنے علاقے کے لئے ایک بہترین نمائندہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے علاقہ کے لیے درد دل میں رکھتا ہے اہل علاقہ میں ملک شفیق ملک ساجد ملک حفیظ ملک کامران محسن حسن شاہ حاجی طارق گلفام قدیر شاہ محمد بشیر ملک رفیق الطاف گل خان محسن حمزہ اور دیگر بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے ملک نعیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا اہل علاقہ یونین کونسل 45 کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے مرکزی قائد عامر مغل اور جنرل کونسلر ملک نعیم ہمارے دلوں میں بستے ہیں ان کی دن رات کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں