تھانہ پیرودھائی کی حدود میں واقع فوجی کالونی میں پانی کے سیمپل اکٹھے کرنے پر فلٹریشن پلانٹ کے افراد کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر چوہدری شاہد محمود اور نجی ٹی وی کے رپورٹرز عدنان حیدر بری پر بدترین تشدد کیا گیا

 
0
184

راولپنڈی 20 جون 2021 (ٹی این ایس): تھانہ پیرودھائی کی حدود میں واقع جامع مسجد روڈ گلی نمبر 19فوجی کالونی میں پانی کے سیمپل اکٹھے کرنے پر فلٹریشن پلانٹ کے افراد کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر چوہدری شاہد محمود اور نجی ٹی وی کے رپورٹرز عدنان حیدر بری پر بدترین تشدد کیا گیا جس سے نجی ٹی وی کے رپورٹرز کے کپڑے پھاڑے دئیے ان کا موبائل توڑ دیا جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر راولپنڈی کو جان سے مارنے اور شدید نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دی گئی جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر راولپنڈی سرکاری کام میں رکاوٹ بننے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعات 506,186,270,269کے تحت مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ پیرودھائی میں درخواست جمع کروادی ہے جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر چوہدری شاہد محمود کو علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ پیرودھائی کی حدود میں واقع جامع مسجد گلی نمبر 19میں ایک فلٹریشن پلانٹ نصب کیاگیا ہے جہاں پر شہریوں کو غیر معیاری اور مضر صحت پانی فراہم کیا جا رہا ہے جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر چوہدری شاہد محمود نے اپنی اور نجی ٹی وی کے ہمراہ مذکورہ جمع کا معائنہ کرنے اور وہاں سے پانی کے سیمپل اکٹھے کرنے کیلئے موقع پر گئے تاہم اسی دوران فلٹریشن پلانٹ بند تھا۔ درخواست کے متن کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹر نے پولیس کو بتایا کہ اسی دوران میں نماز کی ادائیگی کیلئے قریبی مسجد میں چلا گیا جہاں سے واپس آیا تو چند نامعلوم افراد نجی ٹی وی کے رپورٹرز عدنان حیدر بری پر بیہمانہ تشدد کررہے تھے جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی مجھے بھی زدکوب کرنا شروع کردیا اور سرکاری کام کی امور میں رکاوٹ کا سبب بننے لگے تاہم اسی دوران نامعلوم افراد نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انسپکٹرز کی درخواست پر نامعلوم افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔