تھانہ بیڑ چوکی صوابی میرا کی حدود میں سے مال مویشی چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

 
0
181

ہری پور 24 جون 2021 (ٹی این ایس): تھانہ بیڑ چوکی صوابی میرا کی حدود میں عرصہ 2/3 سال سے مال مویشی چوری ہونے کی وارداتیں رونما ہو رہی تھی۔ انچارج چوکی صوابی میرا منیر شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی صدر سجاد خان اور ایس ایچ او بیڑ راجہ بشیر کی نگرانی میں مویشی چوری کی وارداتوں کا سراغ لگا کر رسہ گیر گروہ کے سر غنہ سید جان ولد ضمیر شاہ سکنہ ہدھوڑہ کوگرفتار کرلیا۔جس نے دیگر 2 ساتھیوں کا انکشاف کیا۔دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہیں. جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔مزید تفتیش جاری ہے۔