عابد وزیر خان کو تعلیمی اور سماجی خدمات پر 27ویں ایشین ایکسی لینس ایوارڈکیلئے منتخب کرلیاگیا۔

 
0
284

اسلام آباد 25 جون 2021 (ٹی این ایس): ایشین ایکسی لینس ایوارڈ کی ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ماہر تعلیم اور معروف سماجی شخصیت عابد وزیر خان چیف ایگزیکٹو کپس ایجوکیشن سسٹم اور چئیر مین فائدہ فاؤ نڈیشن کو تعلیمی اور سماجی خدمات پر 27ویں ایشین ایکسی لینس ایوارڈکیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان چیئرمین ایواڈز کمیٹی سید سہیل بخار ی سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے۔انہو ں نے بتایا ہے کہ 27ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ کی تقریب 10جولائی کو شایان شان طریقے سے منعقد کیا جارہاہے۔ سید سہیل بخاری نے بتااہ ابھی ایوارڈز کی سلیکشن جار ی ہے۔ تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات شرکت کریں گے اور ملک کے نامور فنکار پرفارم کریں گے۔