کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پاکستان مونومنٹ پر واک تھرو میوزیم تعمیرکرنیکافیصلہ

 
0
342

اسلام آباد27 جون 2021 (ٹی این ایس): کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں واک تھرو میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان فلیگ مونومنٹ سائٹ تیار کی جائے گی۔
اسی سے متصل کھلی جگہ پر ایک پارک میں تیار کیا جائے گا اور اسے بیرونی میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جس کی دیواروں اور چھت نہیں ہوں گے۔
اس کی تعمیر کے پیچھے ایک واک وے تیار کیاجائے گا۔جس کے ارد گردتحریک پاکستان کے دوران قربانیاں دینے والے بزرگوں جن کی قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں یہ وطن عزیز ملا، انکی تصاویر دکھائی جائیں گی۔ جن سےموجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے پیغام ہوگا۔
اس سلسلے میں جدید ٹکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ ستونوں پر کھڑی تھری ڈی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔ یہ اصل تصویروں میں دکھائے جانے والے اصل واقعات کی عکاسی ہوں گی۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی معروف فنکار جناب آفتاب چنگیزی کی خدمات حاصل کررہی ہے جن کو اس طرح کے یادگار منصوبوں جن میں قومی ورثہ میوزیم ، لوک ورثہ ، قومی یادگار میوزیم ، آرمی میوزیم راولپنڈی ، آرمی میوزیم لاہور اور سینیٹ میوزیم سمیت دیگرمنصوبے شامل ہیں کا کریڈٹ جاتا ہے۔اسکی آؤٹ ڈور نمائش بچوں اوروافاقی دارالحکومت کے رہائشیوں کوپاکستان کی تاریخ کو اس انداز میں دیکھنے کا ایک انوکھا طریقے سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس منصوبے کی لینڈسکیپنگ اینڈ پارکنگ کا کام سی ڈی اے کا شعبہ انوائرمنٹ ونگ کریے گا۔
اس پروجیکٹ پر کام اگست 2021 میں شروع ہونے کا امکان ہے