وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کی جانب سے جی ٹین اور جی ٹین فور سمیت شہر بھر میں خالی جگہوں کو عوام کی سہولت کے لئے استعمال میں لانے کے منصوبے پر کام جاری

 
0
276

اسلام آباد27 جون 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کی جانب سے جی ٹین اور جی ٹین فور سمیت شہر بھر میں خالی جگہوں کو عوام کی سہولت کے لئے استعمال میں لانے کے منصوبے پر کام جاری ہے، جس سے شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا اور شہری ست آؤٹ، ٹریکس اور پارک کی سہولیاٹ سے مستفید ہو سکیں گے، تفصیلات کے مطابق چئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی ذے) انتظامیہ شہر اقتدار کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، جی ٹین اور جی ٹین فور سے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے شہر ںھر میں ایسی تمام جگہوں جو زیر استعمال نہیں تھیں یا ملبہ وغیرہ موجود تھا ان جگہوں کو صاف اور ہموار کر کے اس کی لینڈ سکیپنگ کی جا رہی ہے اور قدرتی خوبصورتی میں تںدیل کر کے عوامی سہولت کے لئے سٹ آؤٹ، ٹریکس اور کچھ جہگہوں پر پارک بنائے جا رہے ہیں،شعبہ ایم پی او اور شعبہ انوائرمنٹ کی مشینری کو استعمال میں لا کر کام شروع کر دیا گیا ہے،جس سے شہر بھر کی خالی جگہوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور شہریوں کو بیٹھے سمیت تفریحی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔