آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عمر خان نے ہسپتال اور زخمی اہلکار ارشد کے گھر کا دورہ کیا

 
0
209

اسلام آباد27 جون 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز محمد عمر خان نے ہسپتال اور زخمی اہلکار ارشد کے گھر کا دورہ کیا، زخمی اہلکاروں کی عیادت کی آئی جی اسلام آباد کی طرف پھول پیش کیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں آئی جی اسلام آباد کی طرف ایک ایک لاکھ روپے انعام کی رقم بھی تقسیم کی۔ دونوں جوانوں کی بہادری پر حکومت پاکستان سے پولیس میڈل کی درخواست کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ الحمدللہ دونوں جوانوں ثقلین اور ارشد کی حالت خطرے سے باہر ہے، جوانوں کے بہترین علاج معالجہ کے لئے محکمہ تمام اخراجات خود ادا کررہا ہے، تمام تر علاج معالجہ اور دیگر معاملات کو میں خود دیکھ رہا ہوں، ہمارے جوانوں نے کل جس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کی جان ومال کو محفوظ بنایا ، اس پر پوری قوم کو فخر ہے، ہمارے جوان اس ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہم اپنے جوانوں کو کسی مقام پر بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان۔