ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2 ارب 28 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
372

اسلام آباد ،نو مبر 28(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 28 کروڑ 47لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10 ارب69کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے این اے 116میں ترقیاتی کاموں کے لئے 10کروڑ، این اے 137 ننکانہ صاحب روڈ کی تعمیر کے لئے 2کروڑ 49 لاکھ، وزیر اعظم ہائوس میں کانفرنس روم کی تعمیر کے لئے 2کروڑ، مندرہ۔

چکوال روڈ کی تعمیر کے لئے 84کروڑ، سوہاوہ۔چکوال کی تمعیر کے لئے 66کروڑ، این اے 100 میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ 84 لاکھ، لاہور میں ترقیاتی کاموں کے لئے 94 لاکھ، منسٹر انکلیو میں بائونڈری وال کے لئے 60لاکھ، موسیٰ خیال تونسہ روڈ 10کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔