پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ سزا پہلے دی گئی اور ٹرائل بعد میں کیا جا رہا ہے،مریم نواز

 
0
396

اسلام آباد اکتوبر 19(ٹی این ایس): مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئیں، کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم تو سیے ہی ڈان ہیں اصل ڈان تو میڈیا والے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ سزا پہلے دی گئی اور ٹرائل بعد میں کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی کیمو جاری ہے۔ ان کی طبیعت میں اب کچھ بہتری آ رہی ہے۔ نواز شریف اسی ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے میں وطن واپس آئیں گے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جُرم عائد ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعد اب سماعت دوبارہ شروع ہو گئی ہے