کار تلے محنت کش کو کچلنے والے کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا،ورثاء کا احتجاج

 
0
358

لاہور،اکتوبر18(ٹی این ایس): مورخہ 8،اکتوبرکو سوتر مل جی ٹی روڈ مناواں پر کار کے کچلنے سے جاں بحق ہونیوالے نیامت علی سکنہ بادامی باغ کے ورثا کو انصاف نہیں مل سکا، کار ڈرائیو کرنیوالاپولیس کی پہنچ سے باہر ہوگیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود مناواں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، جس جگہ یہ واقع پیش آیا وہاں سیف سٹی کا کیمرہ بھی لگا ہو ا ہے۔ پولیس کے اس رویہ کی وجہ سے وہاں پر لواحقین نے احتجاج اور ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔