وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں ،مجموعی طور پر اب تک 77 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
558

اسلام آباد ،نو مبر 28(ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی حکومت کے خصوصی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 77 ارب 46کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے خٓصوصی ترقیاتی پروگراموں کے لئے 2 کھرب 22 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے لئے 9 ارب 19 کروڑ، عارضی طورپر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے 3ارب 41 کروڑ، سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے 33 ارب 4کروڑ 60لاکھ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 30ارب، ایرا کے لئے ایک ارب 80کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔