استعفا نہیں دوں گا نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔ وزیراعظم

 
0
431

اسلام آبادجولائی 18(ٹی این  ایس) : وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ میں استعفا نہیں دوں گا نہ ہی قومی اسمبلی  کوتحلیل کیا جائے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم  نواز شریف نے اعجاز الحق کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت کا محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاناما کیس پر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کروں گا۔ تاہم استعفےکی باتیں کرنے والے جان لیں استعفا نہیں دوں گا۔ استعفا نہیں دوں گا نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی