اسلام آباد میں راہزنوں کا گینگ متحرک، ایک ہی روز ڈکیتی کے پانچ واقعات

 
0
370

اسلام آباد، 18 جولائی (ٹی این ایس): راہزنوں کا ایک گینگ وفاقی دارالحکومت میں داخل ہو گیا ہے جس نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن پانچ وارداتیں انجام دیں۔

ٹی این ایس کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد کے آئی -8 سیکٹر میں واقع کچنار پارک میں ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو لوٹ لیا گیا۔

ڈاکٹر امجد پارک میں چہل قدمی کر رہے تھےتو نامعلوم حملہ آوروں نے مہنگی گھڑی اور سمارٹ موبائل فون چھین کر فرار ھو  گئے۔

ٹی این ایس نے آئی 9  میں انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جہاں اے ایس آئی سعید نے بتایا کہ واقع کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے اس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

راہزنوں نے گن پوائنٹ پر اسلام آباد کے ایف – 10 مرکز میں وفاقی سیکرٹری کی بیوی کا پرس اور موبائل فون چھین لیا

ٹی این ایس کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی سیکریٹری کی بیوی اور اس کے بچے  خریداری کررہے تھے جب نامعلوم افراد نے ان سے نقد پیسے، زیورات اور موبائل فون چھین لیا۔

اس سے پہلے ڈکیتی کے تین واقعیات گولڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئے جہاں گروپ نے ای -11 کے علاقے میں خاتون سے زیورات لوٹ لیے۔

سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرہ نیٹ ورک اوراعلی سیکیورٹی انتظامات اور پولیس / رینجرز کے گشت کے باوجود ایک ہی دن میں ڈکیتی کے پانچ واقعات، پولیس انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں