نواز شر یف کی وزیر داخلہ سے ملاقات ،فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی ناکامی پر اظہار برہمی

 
0
527

اسلام آباد ،نو مبر 28(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران سابق نواز شریف نے دھرنے کے خلاف آپریشن کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے دھرنے کے خلاف آپریشن کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنا مظاہری کے خلاف آپریشن کے لیے کوئی حکمت عملی نظر کیوں نہیں آئی ،سول انتظامیہ کی ناکامی افسوسناک ہے ۔سابق وزیر اعظم کامزید کہنا تھا کہ سول انتظامیہ کے ناکام ہونے سے حکومت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے عذر پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے عدالت کے کہنے پر براہ راست آپریشن کیا ۔دھرنے والوں کو مذاکرات کے لیے مزید مہلت دینا چاہ رہا تھا۔