دہشتگردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عراقی وزیر اعظم

 
0
1464

بغداد نومبر 28(ٹی این ایس)عراقی فوج نے شامی سرحد کے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے۔اس وقت تک داعش پر مکمل فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک تمام جہادیوں کو شکست نہیں دے دیتے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا کہ وہ داعش کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا مزید کہناتھا کہ اس وقت تک داعش پر مکمل فتح کا اعلان نہیں کریں گے جب تک تمام جہادیوں کو شکست نہیں دے دیتے۔