پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز کے لیے سٹاف کینٹین کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے پر وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں : صدر یونین عادل قریشی

 
0
174

اسلام آباد27 جون 2021 (ٹی این ایس): گزشتہ روز وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صاحبہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں سٹاف اور ایتھلیٹس کے لیے جدید کینٹین کا سنگِ بنیاد رکھا اس موقع پر سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کرنل (ر) آصف زمان سمیت عالیٰ حکام اور ایمپلائز یونین سی بی اے کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز کی جانب سے متعدد بار اس مسئلے کو عالیٰ حکام کے نوٹس میں لایا جاچکا ہے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ میں مناسب کینٹین نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین کافی مسائلِ کے شکار تھے لیکن آب اس مسئلے کو حل کروانے کے لیے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے بے حد شکر گزار ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے اب یہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے پی ایس بی ڈویلپمنٹ ونگ نے اس پراجیکٹ کو چھ ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔عادل علی قریشی صدرِ آل پاکستان سپورٹس بورڈ ایمپلائز یونین سی بی اے نے اپنے عہدیداران اور پی ایس بی کے تمام ملازمین کی جانب سے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا صاحبہ کا اس مزدور دوست عمل پہ ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔