مزدور یونین نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
184

ایف سیون فرانس کالونی سے عمانوئیل نشان اور الیاس بھورا ساتھیوں سمیت لیبر یونین کو چھوڑ کر مزدور یونین میں شامل۔
اسلام آباد 29 جون 2021 (ٹی این ایس): سیکٹر ایف سیون فرانس کالونی میں زیر اہتمام سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاندستارہ کے زیر اہتمام ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی،اس موقع پر عمانوئیل نشان اور الیاس بھوراکی قیادت میں خورشید مسیح،بنیامین مسیح،پرویز یونس مسیح،داؤدمسیح،اقبال مسیح،ناصر مسیح نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام دوستوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں کہ آپ محنت کشوں کی دعاؤں کے صدقے پاکستان ورکرزفیڈریشن کا بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو کر جو عزت ملی وہ آپ محنت کشوں کے مرہون منت ہے،بطور تنظیم سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ امن و بھائی جارے کا درس دیا اور رنگ و نسل و مذہب سے بالاترہو کر ملازمین کی بلا تفریق خدمت کو اپنا شعاربنایا،ادارے سے نفرتوں کا خاتمہ کر کے محبتوں کو فروغ دیا،عیدالاؤنس،کرسمس و ایسٹر الاؤنس،پادری الاؤنس،اوجڑی الاؤنس سمیت دیگر مراعات مسیحی ملازمین کو دلوانے میں اپنا اہم کرداراداکیا اور اس کے ساتھ ساتھ سینی ٹیشن میں کام کرنے والے ملازمین بمعہ خواتین کو ترقی دی گئی اور جب سی ڈی اے میں میر جعفر اور میر صادق کاکرداراداکرنے والے انتظامیہ کے ٹاؤٹ سینی ٹیشن کی نجکاری کر کے مسیحی ملازمین کا معاشی قتل کرنا چاہتے تھے اور انکی خوشحالی کا راستہ روکنا چاہتے تھے تو سی ڈی اے مزدور یونین نے سڑکوں سے لے کر عدالتوں تک نجکاری کے خلاف عملی جدوجہد کی،اسلام آباد جیسے شہر کو خوبصورت بنانے میں مسیحی برادری کا کردارقابل ستائش ہے،سی ڈی اے مزدور یونین ریفرنڈم جیتنے کے بعد مسیحی ملازمین کے بچوں کو انکی تعلیمی قابلیت کے مطابق خالی آسامیوں پر بھرتی کروانے میں اپنا اہم کرداراداکرے گی۔