جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیر اعظم کا امریکا کو واضح پیغام

 
0
212

اسلام آباد 29 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لیے چین کی خصوصی اہمیت ہے اور چین نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ لوگ برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین میں مخالفت بڑھ رہی ہے جبکہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔ جو بھی دباؤ آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں اور سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ہے۔