جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے: فردوس عاشق اعوان

 
0
162

اسلام آباد 29 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کو جوہر ٹاؤن دھماکے کا سہولت قرار دے دیا۔

فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے جوہرٹاؤن دھماکے کے ذمے داروں کو بروقت گرفت میں لیا، واقعے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں اور اس کی سہولت کار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے روز ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کانفرنس چل رہی تھی اور سیشن میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومتی کوششیں رنگ لانے جارہی تھیں، دنیا نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے جو ایس او پیز طے کی تھیں اس پر عمل کیا گیا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیف سٹی کو ہر کونے کونے تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا چکاہے، فیصل آباد،گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی کیمرے نصب کرنے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد بھی ملے گی۔