آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے: راجا فاروق حیدر

 
0
171

اسلام آباد 01 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر کا کہنا تھاکہ 25 جولائی کو آزادکشمیر کے الیکشن ہونے ہیں، یہ الیکشن ایک خاص قومی بیانیے پر لڑے جارہے ہیں اور ایک بیانیہ ہمارا اور ایک مخالفین کا بیانیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد حکومت پاکستان معاملات کو اس طرح نہیں لےکرچل سکی، صرف اقوام متحدہ میں تقریر کرنا کافی نہیں تھا جبکہ کل نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نہیں جارہا۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھاکہ کشمیر پر امریکی ثالثی تسلیم کرنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے، لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور کشمیر کاخون بہا ہے، ہمارے وزیر خارجہ بچوں کو کہانیاں سنانے کیلئے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان کا آفس استعمال ہورہا ہے۔