پارلیمنٹ لاجز میں رات گئے انتہائی اہم ملاقات جاری

 
0
148

اسلام آباد 21 مارچ 2022 (ٹی این ایس): تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی نمبرز گیم پوری کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اس سلسلے میں اس وقت رات گئے اپوزیشن وفد کی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہو ئی ہے

اپوزیشن وفد میں، سردار اختر مینگل ، مسلم لیگ ن احسن۔ اقبال ،ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ ، خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور سہیل انور سیال بھی ملاقات مین موجود ہیں، ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان ، وسیم اختر اور امین الحق سے مزاکرات کیے جا رہے ہیں