سی ڈی اے نے مونال کی لیز میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

 
0
149

اسلام آباد 21 مارچ 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد مرگلہ ہلز نیشنل پارک کے محفوظ علاقے میں مونال ریسٹورینٹ اور دیگر عمارات کی لیز اور اس مرحلے میں ملوث افراد افسران کی شناخت کے لیے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اقدام 12 جنوری 2022 کے دیئے گئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی تکمیل کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔سی ڈی اے کے خفیہ وینگ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق توقع ہے کہ کمیٹی 15 ایام میں اپنا کام مکمل کرلے گی ‘ جس کے بعد ملوث افسران اور عہدیداران کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لینڈ اینڈ اسٹیٹ افنان عالم کریں گے جبکہ کمیٹی کے اراکین میں ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر خواجہ ایزاد حسین، ڈائریکٹر لیباٹری خالد نواز اور ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ فراز ملک شامل ہیں۔10 مارچ کو جاری کردہ اعلامیے میں کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ 1997 کے ایکٹ ، 1960 ، 1966 اور 1979 کے آرڈیننس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیشنل پارک کے حفاظتی علاقے کی اراضی کے لیز اور مونال ریسٹوریٹ کے اسٹریکچر کے مرحلے میں ملوث ملزمان کی شناخت کی جائے

۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ‘مونال کو کسی نجی ادارے کو لیز پر دینے کے لیے نیلامی کے عمل کی شفافیت کا جائزہ لیتے ہوئے لیز ذریعے پیش کردہ اور اس وقت کی سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے اس وقت کی مارکیٹ کی قیمتوں کے ساتھ ملتے جلتے سائز اور نوعیت کی سہولیات کے لیے قبول کردہ کرایہ کی شرحوں کا موازنہ کیا جائے۔مونال ریسٹورنٹ کی تعمیر اور لیز پر دینے کے دوران خلاف ورزی کرنے والے قوانین اور ضوابط کی متعلقہ شقوں کی شناخت کریں اور ریسٹورنٹ کی مذکورہ تعمیر کی وجہ سے نیشنل پارک میں جنگلی حیات، نباتات اور حیوانات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیں۔دریں اثنا، جنوری میں مونال ریسٹورنٹ سے متعلق سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے اور اسلام آباد جنگلی حیات کے منتظم بورڈ ( آئی ڈبلیو ایم بی) کو حکم دیا تھا کہ عمارت کو سیل کرتے ہوئے دیگر بلڈنگز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے۔مذکورہ حکم نامے کے بعد سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کی جانب سے ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا تھا۔