حکومت کو ایک اور جھٹکا،کراچی سے تعلق رکھنے والے چار ایم این ایز غائب

 
0
371

اسلام آباد 21 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے چار ارکان غائب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کراچی کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی ۔وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں نجیب ہارون
، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نہیں آئے،غزالہ سیفی اور نزہت پٹھان بھی
وزیراعظم سے ملاقات میں نہیں آئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری تصاویر اور پریس ریلیز میں بھی ان ارکان اسمبلی کا نام نہیں ہے۔