چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور ڈائیرکٹر انفورسمنٹ فتح المنان کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف

 
0
135

اسلام آباد 27 اگست 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے جناب عامر احمد علی صاحب اور ڈائیرکٹر انفورسمنٹ جناب فتح المنان صاحب کے حکم پر جناب اسسٹنٹ ڈائیرکٹر محمد اقبال مغل صاحب اور انسپکٹر سی ڈی اے جناب آفتاب نذر صاحب نے قبضہ مافیا کے خلاف ڈبل روڈ پر صدقے کے بکرے فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان سے سی ڈی اے کی جگہ واگزار کروائی جو عرصہ دراز سے یہاں پر قابض تھے ڈبل روڈ سےمنڈی موڑ جاتے ہوئے راستے میں بجری اور اینٹیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی زبردست ایکشن لے کر ان کا مال قبضہ میں لے کر ان سے بھی سرکاری جگہ واگزار کروا لی گئی اور اسی طرح منڈی موڈ پر بھی انفورسمنٹ انتظامیہ نے ریڑھی والوں اور بانس سے بنی شاپس والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کا سامان قبضہ میں لے کر وہ جگہ بھی واگزار کروا لی گئی کاروائی کے دوران کئی لوگوں نے ٹیم پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی عوام الناس کا کہنا تھا کے جب تک انوائیرمنٹ محکمہ اس جگہ پر سیمنٹ کے پول لگا کر زبردست تار نہی لپیٹے گی اور پودے اور درخت نہی لگائیں گے تب تک یہ مافیا قبضہ کرنے سے نہی ہٹے گا سی ڈی اے کی انفورسمنٹ انتضامیہ اپنی جان پر کھیل کر کاروائی کرتی ہے اس کاروائیاں کرنے پر عوام الناس نے محمد اقبال مغل صاحب اور انسپکٹر آفتاب نذر صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور عوالناس نے جناب عامر علی احمد چئیر مین سی ڈی اے سے مطالبہ کیا کے منڈی موڑ پر پولیس اور انفورسمنٹ اور انوائیرمنٹ کے ملازمین پر مشتمل ایک چوکی بنائی جائے تا کے کوئی بھی مافیا دوبارہ قبضہ کرے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے