وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے زون فور کے مضافاتی علاقے ملوٹ سیداں میں واقع نجی ہاوسنگ سکیم اسلام آباد ماڈل ٹاؤن میں گھروں کی تعمیرات سمیت ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی

 
0
273

اسلام آباد 02 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے ) کی انتظامیہ نے زون فور کے مضافاتی علاقے ملوٹ سیداں میں واقع نجی ہاوسنگ سکیم اسلام آباد ماڈل ٹاؤن میں گھروں کی تعمیرات سمیت ہرقسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے تفصیلات کے مطابق جس زمین پر ایل او پی لیا گیا وہ زمین کسی اور ہاوسنگ سوسائٹی کو بھی بیچی جا چکی ہے سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ و ڈیزائن کی جانب سے گزشتہ روز لکھے گئے مراسلے میں نجی ہاوسنگ سکیم کو متنبہ کیاگیا ہے کہ کمپنی نے اکتوبر 2019 میں 404 کینال اراضی پر اسلام آباد ماڈل ٹاون کے نام سے سکیم کا مشروط طور پر لے آوٹ پلان منظور کروایا تاہم انیس ماہ گزرنے کے باوجود سکیم کے مطلوبہ دستاویزات جمع کروائی نہ ہی این او سی حاصل کیا بلکہ زوننگ ریگولیشننز 1992 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذکورہ سکیم میں پلاٹس فروخت کئے اور پلاٹس پر گھروں کی تعمیرات شروع کروادی ہیں سی ڈی اے نے سکیم کو غیرقانونی قرار دے کر اس میں ہر قسم کی تعمیرات اور دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے