ترنول کی عوام انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کرپشن نااہلی اور حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے 44 ڈگری کی جھلسا دینے والی گرمی میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رھے ہیں

 
0
152

اسلام آباد 02 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ترنول کی عوام انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کرپشن نااہلی اور حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے 44 ڈگری کی جھلسا دینے والی گرمی میں بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رھے ہیں.وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ترنول 70 سالوں سے بلا شرکت غیر اقتدار میں ھے.مگر افسوس ترنول اورگردونواح تمام بنیادی سہولتوں پانی بجلی گیس صحت تعليم ذرائع آمدورفت نظام آبپاشی سے محروم ھے.سوشل میڈیا پر ترقی و خوشحالی کے گن گائے جارھے ہیں خوشی کے شادمانے بجائے جارھے ہیں.مگر حقیقت اسکے بلکل برعکس ھے.کیوں کہ حلقہ این اے 54 کے منتخب نمائندے اسد عمر کو ان کے اپنے قریبی حقائق مسخ کر کے بتائے جاتے ہیں نا تو ترنول اور اس کے گرد و نواح میں حصول تعليم کےلٸے کوئی ایک اچھا ادارہ موجود ھے ناہی شعبہ صحت میں عوام کو کوئی سہولت میسر ھے.
ترنول اور اس کے گرد و نواح میں نا پینے کے پانی موجود ھے اور ناہی گیس اور صحت کے حوالے سے کوٸی اچھی خبر ھے.
ترنول کی عوام نے حکومتی شہزادوں سے بڑی امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں کہ یورپ جیسے ترقی یافتہ ممالک سے تعليم حاصل کرنے والے اور وہاں کی سہوليات کو انجواٸے کرنے کے بعد وہ اپنے حلقہ کو بنیادی سہوليات کی فراہمی کےلیے بھر پور کردار ادا کریں گے.مگر افسوس وہ امیدیں بھی آہستہ آہستہ دم توڑنے لگیں اور عوام مایوس ھوکر اپنا آبائی علاقہ اور آباٶ اجداد کی قبروں کو چھوڑ کر دوسرے شہروں کی جانب نقل مکانی کرنے پر مجبور ھو رھے ہیں.بجلی کے ٹرانسفارمر کی مرمت ھو یا پانی کی فراہمی عوام مخیر حضرات سے اپیل کرتے نظر آتے ہیں.کرپٹ اور نااہل آفیسران ترنول کو سونے کی چڑیا سمجھ کر لاکھوں روپے نظرانہ دیکر یہاں پوسٹنگ کراتے ہیں اور گھر بیٹھے تنخواہ اور کمیشن وصول کرتے ہیں اور اپنے ذاتی کاروبار میں مصروف ھو جاتے ہیں کیونکہ یہاں کی عوام گونگی بہری ھے انکے خلاف آواز بلند کرنے سے ڈرتی ھے.اسلام آباد حلقہ این اے 54 میں ہر ادارے کا دفتر تو موجود ھے آفیسران بھی تعینات ہیں مگر صرف کاغذوں میں اور مراعات کے حصول کےلیے ھم اسد عمر سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اپنے عوام پر رحم کریں اور انہيں بنیادی سہوليات کی فراہمی کےلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں.