وفاقی دارالحکومت آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کے تھانوں میں عوام کو فوری اور ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع

 
0
475

اسلام آباد 02 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کے تھانوں میں عوام کو فوری اور ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے آج شام پانچ بجے عوام کے مسائل سننے کے لیے تھانہ نون میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس کے افسران کے ساتھ ساتھ تھانہ نون کی مصالحتی کمیٹی کے تمام ارکان نے شرکت کی ذرائع کے مطابق مصالحتی کمیٹی کے اہم رکن اور چیئرمین چوہدری جہانگیر اور ان کے خاص اراکین نے پولیس افسران کے سامنے معصوم بننے کی کوشش کی اور بہت سارے واقعات کو پولیس افسران کے سامنے غلط بیانی کی صورت میں پیش کیا تھانہ نون کی موجودہ مصالحتی کمیٹی آئے روز تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور ذرائع کے مطابق مصالحتی کمیٹی میں زیادہ تر ارکان قبضہ مافیا پرمشتمل ہیں مصالحتی کمیٹی کے کچھ اراکین نے ایس ایچ او کے حوالے سے بہت ساری غلط بیانیوں سے کام لیا مگر عوام کے مجمعے میں مجبور لوگ تھانے میں آنے سے ڈرتے تھے انہوں نے ایس ایچ او تھانہ نون اشتیاق شاہ کا بھر پور ساتھ دیا
اور موقع پر مصالحتی کمیٹی کے اراکین کو غلط ثابت کیا جس سے مصالحتی کمیٹی کے اراکین میں گرما گرمی کرنا شروع کر دیں جسے ماحولیات یکدم خراب ہونے کا خدشہ تھا پولیس افسران نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئےچیدہ چیدہ افراد کو ایس ایچ او اشتیاق شاہ کے کمرے میں بلا لیا اور ماحول کو ٹھنڈا کیا اہل علاقہ کی پرزور اپیل ہے مصالحتی کمیٹی کے اندر زیادہ تر قبضہ مافیا ہے ان کو فی الفور مصالحتی کمیٹی سے ہٹایا جائے اور عوامی نمائندوں کو سامنے لایا جائے موجودہ مصالحتی کمیٹی کے زیادہ تر ارکان غیر متنازع ہوچکے ہیں