سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں کام کر رہی ہے ،وفاقی وزیر پٹرولیم

 
0
347

اسلام آباد اکتوبر 15 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں کام کر رہی ہے، سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرے گا۔ عرب نیوز کو ایک انٹرویو میں عمر ایوب خان نے کہا کہ سعودی عرب کی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں دلچسپی خوش آئند ہے، سعودی کمپنیاں سی پیک سے چین کی منڈی تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، سعودی کمپنیوں کی تیل و گیس بلاکس کی بولی میں شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انرجی مکس میں قابل تجدید وسائل کا 30 فیصد تک اضافہ کریں گے۔