وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کے چیئرمین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اےنے براہ راست گھروں سے کچرا اُٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا

 
0
255

اسلام آباد 03 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کے چیئرمین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اےنے براہ راست گھروں سے کچرا اُٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس سے ماحول بھی آلودہ نہیں ہوگا ، ملازمین کی صحت بھی متاثر نہیں ہوگی اور سسٹم بھی بہتر انداز سے چلے گا تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے چیئرمین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سی ڈی اے کے سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کے ایف سکس، ایف سیون ایف ایٹ،اور،ایف ٹین سیکٹروں میں سے گھروں سے براہ راست کچرا اُٹھانے کا کام شروع کر دیا ہے جس سے نہ صرف ماحول آلودہ نہیں ہوگا،ملازمین کی صحت بھی متاثر نہیں ہو گی بلکہ سسٹم میں بھی بہتری ائے گی گھروں سے کچرا اُٹھانے کے حوالے سے تین گاڑیاں ایف سکس،دو ایف سیون،دو گاڑیاں ایف ایٹ اور دو ایف ٹین میں کچرا اٹھانے کا کام کر رہی ہیں اس کے بعد جلد اسلام آباد کے دوسرے سیکٹروں میں بھی گھروں سے کچرا اُٹھانے کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا سی ڈی اے کی طرف سے یہ پہلی کوشش ہے اس کے بعد اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا