سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے کو لوگوں کے لیے زیادہ جوابدہ اور عوام سے رابطے کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا

 
0
366

اسلام آباد 04 جولائی 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے کو لوگوں کے لیے زیادہ جوابدہ اور عوام سے رابطے کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سی ڈی اے کے جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور مشاورت میں شمولیت کیلیے تاجروں، طلبہ اور رہائشیوں کی رضاکار ٹیمیں بنانے کےساتھ ساتھ “let’s fix Islamabad” کے نام سے ایک ایپ بھی لانچ کیاجائے گا۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی تاجروں ، طلباء اور رہائشیوں پر مشتمل شہریوں کی ٹیمیں تشکیل دے گا۔ یہ ٹیمیں کیے گئے کام کا معائنہ کریں گی اور سی ڈی اے کی ویب سائٹ کے ذریعے واپس رپورٹ کریں گی۔
یہ شہری رضاکار نہ صرف کام کے معیار کی جانچ پڑتال پر کام کریں گے بلکہ انتظامیہ تک رسائی کو بھی بڑھا دیں گے۔
ایک فارم تیار کیا گیا ہے جسے سب میں پھیلا دیا جائے گا اور شہری چیک لسٹ کے مطابق کاموں کا جائزہ لیں گے۔

اس کے علاوہ یکم اگست 2021 تک “لیٹس فکس اسلام آباد” ایپ کو بھی فعال کر دیا جائے گا جہاں پر لوگ پوٹ ہول، کربسٹون کنڈیشن ، پارکس ، اسٹریٹ لائٹس سے متعلق اپنی کسی بھی شکایت کو پوسٹ کرسکتے ہیں۔

مزید برآں سی ڈی اے عوام سے رابطہ بڑھانے کیلئے کام سنٹر اگست 2021 سے شروع کرے گا۔ کال سینٹر شکایت کے اندراج کے ساتھ ساتھ شکایات کے ازالے کا طریقہ کار بھی پیش کرے گا۔ کال سینٹر سی ڈی اے مینجمنٹ میں جمع کرائی گئی درخواستوں کی اپڈیٹ فراہم کرے گا۔