اسلام آباد (ٹی این ایس) جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے نوجوان صحافی معراج خالد وزیر کے بھائی سراج خالد وزیر نے کہا ہے کہ انکے بھائی کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنے کی پاداش میں قبائلی جرگے کی طرف سے پانچ لاکھ جرمانہ کیا گیا

 
0
120

اسلام آباد

جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے نوجوان صحافی معراج خالد وزیر کے بھائی سراج خالد وزیر نے کہا ہے کہ انکے بھائی کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرنے کی پاداش میں قبائلی جرگے کی طرف سے پانچ لاکھ جرمانہ کیا گیا جس کی عدم ادائیگی پر انکے مکان کو مسمار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کچھ اہم لوگوں کے بروقت اقدامات کے باعث انکے مکان کو مسمار نہیں کیا جا سکا جس پر جرگے نے انکے خاندان کو علاقہ بدر کرنے اور انہیں کھانا یا رہائش دینے والوں پر بھی دس لاکھ جرمانے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث وہ اپنا علاقہ چھوڑ کر اسلام آباد میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیںلہذاٰ انکے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے والد شیر علی وزیر اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےمعراج خالد وزیر کے بھائی سراج خالد وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انکا تعلق جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا سے ہے، چند دن پہلےانکے بھائی معراج خالد وزیر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئرکی تھی جس میں جرگے کے فیصلوں کو انسانی ہمدردی کے تحت نرمی کرنے کا مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ کی کا گھر مسمار کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے بچے اور فیملیز سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جس پر قبائلی جرگہ کی نو رکنی کمیٹی نے اس پوسٹ کے بدلے معراج خالد وزیر کے والد شیر علی خان پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا، لیکن شیر علی خان جرمانہ ادا نہیں کر سکے جس پرنوکنی کمیٹی نے شیر علی خان کو گھر خالی کرنے کا کہا ،شیر علی وزیر نے دوسرے گھر پناہ لے لی اورشیر علی کے گھر کو پولیس نے تحفظ میں لے لیااس کے بعد نور کنی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ جو بھی شیر علی خان کو رہائش یا کھانا دے اسکو دس لاکھ جرمانہ کیا جائے گا، ان حالات سے مجبور ہو کر شیر علی خان نے اپنے خاندان سمیت علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، حکومت وقت سے درخواست ہے کہ قبائلی علاقہ 2018 ء میں صوبے کے کپ میںضم ہو چکا ہےلہذاٰیہانں پر فیصلے قبائلی جرگے کے بجائے عدالتوں میں ہونے چاہیں کیو نکہ قبائلی اضلاع میں پولیس اور عدلیہ موجود ہےجسے فعال کرنے کی ضرورت ہےان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کے بعد نگران وزیر علیٰ خیبر پختو نخو ا اعظم خان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور متاثرہ خاندن کو تحفظ فراہم کرنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ کسی بھی شخص یا گروہ کو یہ اجازت نہیں کہ کسی کا گھر مسمار کرے لہذا ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
فوٹو(جاوید اے ملک نیشنل پریس کلب )
#NPC#ISB#28-09-2023