الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کیخلاف درخواست ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا حکم

 
0
139

اسلام آباد 25 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کے خلاف درخواست ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل پی ٹی آئی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کو سنگل آؤٹ کر رہا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا آپ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے ؟ پی ٹی آئی کی تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائی کی درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے ساتھ سنیں گے۔