آئی ایم ایف سے مذاکرات، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

 
0
230

اسلام آباد 25 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے باعث پاکستانی روپے پر بھی مثبت اثرات آنے لگے ۔

مذاکرات کے بعد پاکستانی روپے پر دباؤ کم ہونے لگا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 20پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 186پیسے کم ہو کر 185روپے55پیسے کا ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب دن کے آغاز میں ہی سٹاک ایکس چینج سے بھی اچھی خبر آگئی جہاں 439پوائنٹس اضافے کے بعد 100انڈیکس 45ہزار 992پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔