کورونا وائرس، پاکستان میں مزید 19 اموات اور ایک ہزار 347 نئے کیسز رپورٹ

 
0
146

اسلام آباد 05 جولائی 2021 (ٹی این ایس): عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 19 اموات اور ایک ہزار 347 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار427اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار660 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار999ہے اور 9 لاکھ 7 ہزار934 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 776 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار520، خیبرپختونخوا 4 ہزار340، اسلام آباد 780، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 312 اور آزاد کشمیر میں 588 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار969، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار533، پنجاب 3 لاکھ 46 ہزار 852، سندھ 3 لاکھ 40 ہزار902، بلوچستان 27 ہزار419، آزاد کشمیر 20 ہزار 558 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔