عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی لیکن حکومت نام کو نظر نہیں آرہی: شہبازشریف

 
0
396

اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پورا ملک مہنگائی کے بوجھ تلے بلبلا رہا ہے، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے لیکن حکومت نام کو نظر نہیں آرہی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا نےکہا نوازشریف دورمیں فالتوبجلی لگائی گئی تو آج لوڈشیڈنگ کیوں ہے؟

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پورے ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا اعتراف خود حکومت نے کیا ہے، ن لیگ کے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی تھی لیکن اب اندھیرے دوبارہ آچکے ہیں اور بجلی کے کارخانے بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب کا جینا مشکل کردیا ہے۔