شاہ زین بگٹی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا

 
0
169

اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

شاہ زین بگٹی کی بطور وزیر اعظم کے معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق شاہ زین بگٹی معاون خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی بلوچستان ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

خیال رہے کہ شاہ زین بگٹی بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 سے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ شاہ زین بگٹی وفاق میں حکمران جماعت کے اتحادی بھی ہیں۔