14 سالہ بچے سے جنسی ذیادتی کرنے والے 05 ملزمان گرفتار، بقایا 01 ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری۔

 
0
145

ہری پور 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود دو تالی کسی میں کچھ روز قبل 14 سالہ بچے سے مختلف اوقات میں جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر 06 ملزمان کے خلاف زیر دفعہ377/53CPA/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کا شف ذوالفقار نے ڈی ایس پی خان پور ابرار خان اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان وتفتیشی سٹاف کو مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ ارشد خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے مختلف مقامات پر کاروائیوں کے دوران ملوث 05 ملزمان افتخار ولد محمد دین ، کامران ولد ساجد ، عادل،عاطف پسران داؤد ساکنان پنیاں اور جنید سکنہ عالم کو مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔ باقی 01 ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری ہے۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔