اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (PRA) کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد۔

 
0
206

اسلام آباد 07 جولائی 2021 (ٹی این ایس): اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آراے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں پی آر اے کے نو منتخب صدر چوہدری صدیق ساجد ،نائب صدر احمد نواز، سیکرٹری جنرل آصف بشیر چوہدری جوائنٹ سیکرٹری میاں منیر، فنانس سیکرٹری انتظار حیدری،سیکرٹری اطلاعات ملک سعید احمد اور گورننگ باڈی کے ممبران زاہد یعقوب خواجہ، اورنگزیب خان کاکڑ، عاصم یاسین، عائشہ ناز، صباح بجید، رانا طارق، حافظ عبد الماجد شامل ہیں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب صحافی برادری کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پریس گیلری پارلیمان کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی کاروائی کی رپورٹنگ کرنے والے صحافی عوام کے منتخب نمائندوں اور عوام کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے ایوان میں ہونے والی دیگر سرگرمیوں سے عوام کو آگاہی فراہم کر کہ اہم قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ کی کاروائی کو عوام تک پہنچانے میں پی آر اے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے آزادی صحافت ضروری ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی آر اے کے نو منتخب کابینہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافتی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔انہوں نے پی آر اے کی نو منتخب قیادت کو پریس گیلری کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔