آرمی چیف اورایک جنرل صاحب کے ضامن بننے پرحکومت سے معاہدہ کیا،خادم رضوی

 
0
8128

اسلام آباد نومبر 27(ٹی این ایس)تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے واضح کیا ہے کہ ان کا معاہدہ آرمی چیف کی جانب سے اپنا نمائندہ بھیجنے اورجنرل قمرجاوید باجوہ اورایک اورجنرل صاحب کے ضامن بننے کے بعد ہوا، اگرچہ ہمارے مطالبات اورشرائط ہمارے شہدا کے خون کی قیمت تو نہیں ہیں تاہم ملکی مفاد میں دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا،ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ کسی کے کہنے پر آئے یہ سراسر غلط ہے،گزشتہ روز تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے پریس کانفرنس میں حکومت سے طے پائے معاہدے اورشرائط کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے نمائندے بھیجے جن سے معاہدہ کیا گیا ،آرمی چیف ضامن بنے انکے نمائندے ایک جنرل صاحب ضامن بنے ،انہوں نے کہاکہ اگرچہ ہمارے مطالبات اورشرائط ہمارے شہدا کے خون کی قیمت تو نہیں ہے تاہم ملکی مفاد میں یہ فیصلہ کرنا پڑا،انہوں نے کہاکہ ہم نے صرف اور صرف ختم نبوت کی حفاظت کے لئے لاہور سے مارچ کیا اوردھرنا دیا،ہمارا صرف یہ مطالبہ تھا کہ وفاقی وزیر قانون کو برطرف کریں،

انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ کسی کے کہنے پر آئے،انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جس کے مطابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ علما ء کے سامنے بیان دیں گے جو علما کا بورڈ فیصلہ کرے گا اس پر عمل کیا جائے گا ۔علما بورڈ کے سربراہ پیر محمد افضل قادری ہونگے اس کے علاوہ بورڈ میں پیر حسین الدین شاہ ، مفتی منیب الرحمن ، پیر عنائیت الحق شاہ ، مفتی سبحان قادری شامل ہوں گے ،

انہوں نے کہاکہ لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزارت خارجہ اورداخلہ انکی ماں اور بہن کو اعتماد میں لیکر اقدامات کرے گی ۔نو نومبر کی اقبال ڈے کی چھٹی بحال کی جائے گی ۔نصابی بورڈ میں تبدیلی کے لئے ہماری تحریک کے دونمائندے شامل ہونگے جوکہ نصاب میں قرآن کا ترجمہ اور سیرت نبوی و اکابرین امت کے اسباق شامل کریں گے ،شہدا کا چہلم 4 جنوری بروز جمعرات 10:00 بجے دن لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہو گا،ہر سال 25 نومبر کو شہدا ء ناموس رسالت کا دن منایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تعاون کرنے والے تمام افراد بالخصوص راولپنڈی اوراسلام آباد کے عوام کا شکریہ اداکرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام ملک سے دھرنے ختم کر دیئے گئے ہیں اورپیر کے روز ہونیوالی ہڑتال بھی نہ کرنے کااعلان کرتے ہیں ۔