حکومت شفافیت اور احتساب کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

 
0
201

اسلام آباد 08 جولائی 2021 (ٹی این ایس): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت شفافیت اور احتساب کے فروغ پر یقین رکھتی ہے، بد عنوانی قوم کیلیے بڑا چیلنج ہے ، معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کریں اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کا ساتھ دیں ، نیب بدعنوانی کے خلاف اقدامات کر کے ایک قومی فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔انہوں نے ان خیالا ت کا اظہارا چیئرمین نیب جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ان سے ملاقات کی ۔ اسپیکر نے کہا کہ نیب ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے قومی فریضہ انجام دے رہا ہے اور موثر اقدامات معاشرے سے بدعنوانی کے لعنت کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ موجودہ حکومت شفافیت اور احتساب کے فروغ پر یقین رکھتی ہے،قوم کو بد عنوانی ایک بہت بڑا چیلنج سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ بدعنوانی کی کارروائیوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں۔ چیئرمین نیب نے سالانہ رپورٹ 2020 اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش کی اور انہیں اپنے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2020 میں نیب 323.29 ارب روپے کی وصولی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو 24،706 شکایات موصول ہوئی ہیں اور اس سال کے دوران 30،405 شکایات نمٹائی گئیں جن میں گزشتہ سال کی زیر التوا ہونے والی شکایات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیب نے 878 شکایات کی توثیق کے بعد 369 انکوائریاں کیں گئیں اور 175 تفتیش کی گئیں جبکہ احتساب عدالتوں میں 136 ریفرنسز دائر کیے گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 کے دوران استغاثہ کا مجموعی کامیابی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ، ورلڈ اکنامک فورم ، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسی معروف بین الاقوامی تنظیموں نے کرپشن کے خاتمے میں نیب کی کارکردگی کو خصوصی طور سراہا ہے۔ نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اس ادارے کا بدعنوان عناصر کے خلاف جہاد اور سال 2020 کے دوران 323.29 ارب روپے کی وصولی قابل ستائش ہے۔انہوں نے ہاسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کی ڈوبی ہوئی رقوم کی واپسی کے لیے چیئرمین نیب کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سراہا۔ انہوں نے چیئرمین کو معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ادارے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔