قومی احتساب بیورو نے احسن اقبال کی معزز اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کے فیصلہ کے خلاف قانون کے مطابق معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 
0
277

اسلام آباد 08 جولائی 2021 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو نے احسن اقبال کی معزز اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کے فیصلہ کے خلاف قانون کے مطابق معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے احسن اقبال کے خلاف معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا تھا جو کہ زیر سماعت ہے۔ نیب نے معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں
کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیلئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ نیب آرڈیننس کی شق 16(a) کے تحت معزز احتساب عدالت میں دائر کی
جائے گی۔ نیب نے خواجہ آصف کی معزز لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے فیصلہ کے خلاف قانو ن کے مطابق معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔