وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے چیئر مین عامر علی احمد کی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت کومزید خوبصورت بنانے کے لئے شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پرواقع انڈر پاسسزکی دیواروں پر خطاطی (آرٹ ورک)کے جاری کاموں کو تیز کرنے کے احکامات

 
0
125

اسلام آباد 08 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے چیئر مین عامر علی احمد کی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت کومزید خوبصورت بنانے کے لئے شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پرواقع انڈر پاسسزکی دیواروں پر خطاطی (آرٹ ورک)کے جاری کاموں کو تیز کرنے کے احکامات متعلقہ شعبے کو احکامات جاری کردئیے گئے

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے چیئر مین عامر علی احمد کی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت کومزید خوبصورت اور پر کشش بنانے کے لئے شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں پرواقع انڈر پاسسزکی دیواروں پر خطاطی (آرٹ ورک)کے احکامات سی ڈی اے انتظامیہ کو جاری کر دئیے گئے ہیں، اسی سلسلے میں شہید ملت روڈ پر تمام پلوں (برجیز) کے اطراف کی دیواروں پر خطاطی (آرٹ ورک) کو انتہائی خوبصورتی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جو دیکھنے والی آنکھ کے لئے کسی دلکش اور دلفریب منظر سے کم نہیں

اسی طرح سیونتھ ایو نیو روڈ پر واقع تمام انڈرپاسسز کی دیواروں کو بھی سی ڈی اے انتظامیہ نے انتہا ئی محنت سے کیلی گرافی اور خطاطی (آرٹ ورک) کو مکمل کیاہے، مزید براں نا ئنتھ ایونیو پر واقع تمام انڈر پاسسز پر بھی خطاطی (آرٹ ورک) کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر انڈرپاسسز اور پلوں میں مصوری اور فن خطاطی سے منسلک سکول، کالج اور یو نیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو خصوصی طور پر شامل کیا جا ئیگا، اس ضمن میں آئی ایٹ فلا ئی اوور کے ساتھ پیدل چلنے والے پل پر ٹرک آرٹ کا خوبصورت نمونہ ڈائزائن کیا گیا ہے

علاوہ ازیں فیصل ایونیو پر واقع تما م انڈر پاسسز کی دیواروں پر جاری خطاطی (آرٹ ورک) کوجلد از جلد مکمل کرلیا جا ئیگا