وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

 
0
139

اسلام آباد 08 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریاتچوہدری فواد حسین نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادی کے بنیادی، جمہوری اور قانونی حق پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ایک بیان میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے آزاد اور متحرک میڈیا ناگزیر ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ان کی فلاح و بہبود، سلامتی اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔