چکوال ٹریفک پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی بیوہ خاتون کا گمشدہ پرس حوالے کر دیا

 
0
163

راولپنڈی 11 جولائی 2021 (ٹی این ایس): چکوال ٹریفک پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی بیوہ خاتون کا گمشدہ پرس حوالے کر دیا۔ DSP ملک مجید کی ٹریفک پولیس اہلکار کو شاباش ۔ پرس میں رقم 65710 موجود تھی ۔ ٹریفک پولیس
تفصیلات کے مطابق
تلہ گنگ کے کانسٹیبل حقیق بہادر ڈیوٹی آف کر کے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں ایک لیڈیز پرس ملا جس کی اطلاع انچارج ٹریفک تلہ گنگ عدیل شہزاد انسپکٹر کو دی پرس کی پڑتال کرنے کے بعد اس میں شناختی کارڈ اور 65710 روپے نکلے شناختی کارڈ کے پتہ پر جا کر ٹریس کیا گیا رقم اصل مالکان ک حوالے کر دی گئی جو کہ ایک بیوہ خاتون اکبر جان بیوہ محمد نذیر کا تھا
ڈی ایس پی ٹریفک DTO ملک مجید اختر کی ٹریفک پولیس اہلکار کو شاباش ۔
اہل علاقہ نے ٹریفک پولیس کی كاركاردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا